ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 22, 2024 9:42 AM

printer

          بھارت نے جرمنی میں، Magdeburg کرسمس مارکیٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

بھارت نے، جرمنی کے Magdeburg شہر میں خوفناک حملے کی مذمت کی ہے، جس میں مبینہ طور پر 5 افراد ہلاک اور200 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کرسمس بازار پر ہوئے اس حملے کو خطرناک اور بے حِسی پر مبنی قرار دیا ہے۔

اس حملے میں 7 بھارتی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے تین کو اسپتال سے چھٹّی بھی دے دی گئی ہے۔ جرمنی میں بھارتی سفارخانہ حملے میں زخمی ہوئے افراد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کی شام اُس وقت پیش آیا جب ایک کار ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار میں جا گھُسی، جہاں لوگ کرسمس کے لیے خریداری کر رہے تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں