August 21, 2024 9:47 AM

printer

بھارت نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ اہم ٹکنالوجی سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کی راہ میں حائل ضابطوں سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرے۔

بھارت نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ ضابطوں سے متعلق اُن رکاوٹوں کو دور کرے جو ایک دوسرے کو اہم ٹکنالوجی سے واقف کرانے کی راہ میں حائل ہیں۔ نئی دلی میں کَل تیسرے دو جمع دو مذاکرات میں بھارت اور جاپان نے مجموعی دفاعی تعلقات کو مزید توسیع دینے کی خواہش کے مطابق، سلامتی سے متعلق تعاون کیلئے ایک نیا فریم ورک تیار کرنے سے اتفاق کیا۔

مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت وزیر خارجہ  ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کی۔ جاپان کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا اور وزیر دفاع کیہارا مِنورو نے کی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے اپنے خطبات میں کہا کہ دونوں ملکوں نے ٹکنالوجی، تحقیق اور صنعتی تعاون کیلئے نئے موقعوں پر بات چیت کی جن میں دفاع کا میدان بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کیلئے ایک آزاد، کھلا اور اصولوں پر مبنی بھارت-بحرالکاہل خطہ، اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے جاپان کے شہر فوکو اوکا میں نیا قونصل خانہ قائم کرنے کے بھارت کے فیصلے کا اعلان کیا۔

جاپان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور جاپان نے موجودہ صورتحال کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوششوں کے تئیں اعتراض کے اپنے عزم کو دہرایا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں