بھارت نے تین افریقی ملکوں زمبابوے، زامبیا اور Malawi کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی ہے تاکہ خشک سالی سے متاثرہ ان خطوں میں عوام کی خوراک سے متعلق ضرورتوں سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کَل زمبابوے کے لیے Nhava Sheva بندرگاہ سے ایک ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ روانہ کی گئی۔
وزارت کے مطابق بھارت نے زامبیا کے لیے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی غرض سے 1300 میٹرک ٹن مکئی کی کھیپ بھیجی ہے۔
اِس کے علاوہ خشک سالی سے متاثرہ Malawi کو ایک ہزار میٹرک ٹن چاول بھیجا گیا ہے۔x