ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 13, 2024 9:54 AM

printer

بھارت نے تیسرے اور آخری ٹی۔ٹوئینٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 133 رن سے ہرا دیا۔اس طرح بھارت نے یہ سیریز تین – صفر سے جیت لی ہے۔

مَردوں کے کرکٹ میں، بھارت نے کَل حیدرآباد میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بنگلہ دیش کو 133 رن سے کراری شکست دی۔ اِس طرح اُس نے تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں 297 رن بنائے۔ یہ اسکور بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دوسرا بڑا اسکور رہا۔ پچھلے سال نیپال نے منگولیا کے خلاف تین وکٹ پر 314 رن بنائے تھے۔

اِس سے پہلے بھارت کا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں سب سے زیادہ اسکور 6 وکٹ پر 260 رن تھا جو اُس نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف بنائے تھے۔

جیت کیلئے 298 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 164 رن ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے توحید Hridoy نے سب سے زیادہ 63 رن، جبکہ Litton داس نے 42 رن بنائے۔ بھارت کی طرف سے روی بشنوئی نے تین وکٹ،  Mayank یادو نے دو وکٹ جبکہ واشنگٹن سُندر اور نتیش ریڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سنجو سیمسن نے 47 گیندوں میں شاندار 111 رن بنائے۔ انہوں نے 40 گیندوں میں ٹی ٹوئنٹی میچوں کی اپنی پہلی سنچری بنائی۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے 35 گیندوں میں 75 رن بنائے۔ 133 رن کی یہ جیت بھارت کی تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔

اس سے پہلے بھارت نے دلی میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 86 رن سے، جبکہ گوالیار میں پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے ہرایا تھا۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں