بھارت نے ترقی یافتہ ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کی اُن مالی ضروریات سے وابستہ وعدوں کو پورا کریں جن پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔بھارت نے یہ بات آذربائیجان کے شہر باکو میں آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق COP29 کے اجلاس کے دوران وزارتی مذاکرات کے دوران ایک بیان میں کہی۔ بھارت نے یہ بھی کہا کہ ترقی پذیر ملک بڑی حد تک ترقی یافتہ ملکوں کے گیسوں کے اخراج کی وجہ سے آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات سے پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ترقی پذیر ملکوں میں لوگوں کی روٹی روزی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔ بھارت نے فوری طور پر گزشتہ کانفرنس میں کیے گئے مالی وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Site Admin | November 20, 2024 2:51 PM