بھارت نے ترقی پذیر ملکوں کی بہتر طور پر مدد کیلئے عالمی مالی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ کے دوران وزارتِ خزانہ میں اقتصادی امور کے شعبے میں صلاح کار بھارت کی محترمہ گیتا جوشی نے بین الاقوامی مالی اداروں میں خطہ جنوب کی اور زیادہ نمائندگی اور کثیر الملکی ترقیاتی بینکوں کی جانب سے زیادہ رقم فراہم کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ ترقی پذیر ملکوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مالی نظام کو اور زیادہ مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔×
Site Admin | December 4, 2024 10:05 PM