ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 16, 2025 3:06 PM

printer

بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے، SpaDex مشن کے تحت دو سیٹلائٹ کی ڈاکنگ کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ یہ کارنامہ انجام دینے والا بھارت چوتھا ملک بن گیا ہے

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو نے آج تاریخ رقم کرتے ہوئے، SpaDex مشن کے تحت خلائی راکٹ کی ڈاکِنگ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔ یہ کارنامہ انجام دینے والا بھارت پوری دنیا میں چوتھا ملک بن گیا ہے۔ اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائن نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اس حصولیابی کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے سیارچوں کی خلا میں ڈاکِنگ کی کامیابی پر اِسرو کے سائنسدانوں اور خلائی شعبے سے وابستہ سبھی افراد کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آئندہ برسوں میں ملک کے اہم خلائی مشنوں کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس حصولیابی کو انتہائی اہم قرار دیا۔

 ڈاکٹر سنگھ نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ بھارتی ڈاکِنگ سسٹم پوری طرح اندرونِ ملک ہی تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارتی Antriksh اسٹیشن، چندریان چار اور گگن یان جیسے مستقبل کے مشنوں کو آسانی سے مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، اِسرو کے سابق سائنسداں Mylswamy Annadurai نے کہا ہے کہ ڈاکنگ کا یہ عمل چندریان 4 مشن میں بہت مدد کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں