September 26, 2024 10:49 AM

printer

بھارت نے بین الاقوامی فیصلہ ساز اداروں، خاص طور پر یو این سلامتی کونسل کی فوری اصلاحات پر زور دیا ہے، تاکہ گلوبل ساؤتھ کو مناسب نمائندگی مل سکے۔

بھارت نے بین الاقوامی فیصلہ ساز اداروں، خاص طور پر UN سلامتی کونسل کی فوری اصلاحات پر زور دیا ہے، تاکہ  گلوبل ساؤتھ کو مناسب نمائندگی مل سکے۔ امریکہ میں G-20 کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اب بھی ماضی کی بیڑیوں میں جکڑی ہوئی ہے اور اُسے دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ گلوبل ساؤتھ یعنی خطہئ جنوب کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کو اُن کی جائز نمائندگی دی جانی چاہیے۔ انھوں نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اصلاحات کے تحت سلامتی کونسل کی مستقل اور منتخبہ سیٹوں دونوں کی توسیع شامل ہونی چاہیے۔

امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر G-20 کے وزیروں کی میٹنگ ہوئی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں