بھارت نے بنگلہ دیش سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے۔ آج سہ پہر نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اِس سلسلے میں بھارت کا موقف واضح ہے کہ عبوری حکومت، تمام اقلیتوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری کو لازماً پورا کرے۔
ترجمان نے انتہاپسندی پر مبنی بیانات میں اضافے، تشدد اور اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ چنمی کرشنا داس کی گرفتاری کے بارے میں جناب جیسوال نے کہا کہ قانونی عمل جاری ہے۔
امریکی استغاثہ کے ایک بھارتی کاروباری پر لگائے گئے رشوت کے الزام سے متعلق پوچھے گیے ایک سوال کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے، جس میں پرائیویٹ کمپنیاں اور افراد ملوث ہیں اور اس معاملے کا تعلق امریکہ کا محکمہ انصاف سے ہے۔
Site Admin | November 29, 2024 9:47 PM