وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں بھارتی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوٹا مخالف احتجاجوں کی وجہ سے کَل ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کریں۔ اُن سے زور دے کر یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے رابطے میں رہیں۔ ڈھاکہ میں ہائی کمیشن اور اسسٹنٹ ہائی کمیشن بھارتی باشندوں کو درکار کسی بھی قسم کے تعاون کیلئے ہیلپ لائن نمبروں پر دستیاب ہیں۔ آج سہ پہر دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ پڑوسی ملک میں آٹھ ہزار 500 طالبعلموں سمیت تقریباً 15 ہزار بھارتی باشندے قیام پذیر ہیں۔ادھر بنگلہ دیش میں کوٹا مخالف احتجاج میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں کوٹا نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے طالبعلموں کی جانب سے احتجاج کے سبب ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
Site Admin | July 19, 2024 9:41 PM
بھارت نے بنگلہ دیش میں رہ رہے بھارتی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوٹا مخالف احتجاجوں کے سبب ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کریں
