بھارت نے بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ ہندوؤں اور تمام اقلیتوں اور اُن کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ بنگلہ دیش حکومت کی اوّلین ذمہ داری اقلیتوں سمیت بنگلہ دیش کے تمام شہریوں کی زندگی اور آزادی کی حفاظت کرنا ہے۔
راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزارت خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے بتایا کہ بھارت اور کناڈا اپنے باہمی تعلقات پر ایک دوسرے کے ساتھ ربط میں ہیں۔ انھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کی تشویش، علاقائی سالمیت اور اقتدارِ اعلیٰ کا احترام مستحکم باہمی تعلقات کیلئے ضروری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے بار بار کناڈا کی سرکار سے کہا ہے کہ وہ اُس کی سرزمین پر پنپنے والے بھارت مخالف عناصر کے خلاف جلد اور موثر کارروائی کرے۔
حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل میں تقریباً 32 ہزار بھارتی ورکرس ہیں۔ ان میں سے 12 ہزار ورکر اکتوبر 2023 میں مغربی ایشیائی ملکوں کی سمت جاچکے ہیں۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ پچھلے سال نومبر میں باہمی فریم ورک معاہدے پر ہوئے دستخط کے بعد سے اِس سال چھ ہزار 365 بھارتی، اسرائیل جاچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دیگر افراد پرائیویٹ ذرائع سے وہاں گئے ہیں۔
سرکار نے آج کہا ہے کہ اِس سال اکتوبر تک ای-مائیگریٹ پورٹل پر ملک بھر سے مجموعی طور پر تین ہزار 94 نوکری فراہم کرنے والے غیرقانونی ایجنٹ نوٹیفائی کئے گئے ہیں۔راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزارتِ خارجہ کے وزیر مملکت کِرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ وزارت کو پنجاب میں کئی ٹریول ایجنٹوں کا پتہ چلا ہے جو ملک کے باہر روزگار دینے کی تقرری کے جواز نہیں ہیں اور وہ، یہ غیرقانونی کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سائبر ڈومین میں بھارتی سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر، وزارتِ داخلہ اور ریاستی پولیس کے حکام کے ساتھ ملکر غیرقانونی طور پر نوکری فراہم کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پنجاب میں غیرقانونی نوکری فراہم کرنے والی ایجنسوں کے خلاف مجموعی طور پر 38 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔
Site Admin | November 28, 2024 10:21 PM