ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2024 9:49 PM

printer

بھارت نے بحرالکاہل کے شراکت داروں اور فورم کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے

بھارت نے بحر الکاہل کے ساجھیدار ملکوں اور بحر الکاہل جزائر فورم PIF کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے آج Tonga میں PIF ڈائیلاگ پارٹنرس اجلاس میں اعلان کیا کہ بھارت، بحر الکاہل کے 14 جزیرہ نما ملکوں میں سے ہر ایک ملک میں اُن کی پسند کے مطابق 50 ہزار ڈالر مالیت کے فوری اثر انداز ہونے والے پروجیکٹس QIP شروع کرے گا۔ مذاکراتی اجلاس میں وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت، بحر الکاہل میں قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے خطرات بشمول آب و ہوا کی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی سمندری سطح سے لاحق خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے۔ فوری اثر انداز ہونے والے پروجیکٹس QIP چھوٹے اور کم لاگت والے پروجیکٹس ہیں، جو تیزی سے اہم فوائد مثلاً بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی ترقی کے امکانات فراہم کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں