دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO نے کَل اڈیشہ کے ساحل کے نزدیک ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے بھارت کے پہلے طویل دوری کے ہائپر سونِک میزائل کی کامیاب آزمائش کی۔ یہ ہائپر سونک میزائل مسلح افواج کیلئے ڈیڑھ ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی دوری تک مختلف طرح کے Payloads لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے میزائل کی آزمائش کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے، جس سے بھارت اُن چنندہ ملکوں میں شامل ہوگیا ہے، جن کے پاس اِس طرح کی اہم اور جدید طرز کی فوجی تکنیک ہے۔ جناب سنگھ نے اِس کامیاب تجربے کیلئے DRDO، مسلح افواج اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ x