August 29, 2024 9:53 PM

printer

بھارت نے اپنی دوسری نیوکلیائی آبدوز INS Arighaat بحریہ میں شامل کی ہے

دوسری Arihant-Class آبدوز ’INS Arighaat‘، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں، وشاکھاپٹنم میں آج بھارتی بحریہ میں شامل کی گئی۔ اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے اعتماد ظاہر کیا کہ Arighaat، بھارت کی نیوکلیائی صلاحیت کو مزید مستحکم کرے گی، نیوکلیائی مزاحمت کو بڑھائے گی، جامع توازن اور خطے میں امن قائم کرنے میں مدد کرے گی نیز ملک کی سلامتی میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔INS Arighaat کی تعمیر میں ایڈوانس ٹیکنالوجی، خصوصی مواد، جامع انجینئرنگ اور انتہائی مہارت کا کام کیا گیا ہے۔ INS Arihant اور INS Arighaat، دونوں کی موجودگی، امکانی مخالفوں کے خلاف مزاحمت میں بھارت کی صلاحیت اور ملک کے قومی مفادات کے تحفظ میں اضافہ کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں