بھارت نے اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے دوران مجموعی برآمدات میں گذشتہ اقتصادی سال کی اِسی مدت کے مقابلے سات اعشاریہ دو ایک فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ دوسری جانب رواں اقتصادی سال کے اپریل سے جنوری کے عرصے میں مجموعی درآمدات میں بھی آٹھ اعشاریہ نو چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کامرس اور صنعتوں کی وزارت کی جانب سے آج جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق متعلقہ عرصے کے دوران مجموعی برآمدات کے 683 ارب امریکی ڈالر کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ درآمدات کے لگ بھگ 770 ارب امریکی ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں اقتصادی سال کے اپریل سے جنوری کے دوران اشیا کی برآمدات کا حجم تقریباً 359 ارب امریکی ڈالر رہا جبکہ اسی عرصے کے دوران اشیا کی درآمدات تقریباً 602 ارب امریکی ڈالر رہی۔ اسی مدت میں اشیا کی تجارت کا خسارہ 243 ارب امریکی ڈالر کے آس پاس رہا۔x
Site Admin | February 18, 2025 10:18 AM
بھارت نے اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے دوران مجموعی برآمدات میں گذشتہ اقتصادی سال کی اِسی مدت کے مقابلے سات اعشاریہ دو ایک فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔
