ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 26, 2024 9:58 PM

printer

بھارت نے انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی ناجائز تجارت کے علاوہ دیگر معاملات پر BIMSTEC میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے

قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال نے آج دہشت گردی کی روک تھام، منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ نیز منظم جرائم سے نمٹنے کیلئے باہمی اشتراک و تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ میانما کے Naypyitaw میں بِمسٹیک کے اجلاس میں بھارت کی طرف سے قومی بیان دیتے ہوئے انھوں نے بِمسٹیک ملکوں کے درمیان رابطے، دوسرے بندرگاہی کانکلیو کے انعقاد اور ہمالیائی دریائی نظام میں آبی تحفظ جیسے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون کیلئے خلیجِ بنگال پہل، بِمسٹیک کے سکیورٹی سربراہان کی چوتھی سالانہ میٹنگ میں بھارتی وفد کی قیادت کی۔ انھوں نے میانما کے قومی سلامتی کے مشیر ایڈمرل Moe Aung کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ بِمسٹیک کے سکیورٹی سربراہوں نے وزیر اعظم سینئر جنرل Min Aung Hlaing سے ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں