بھارت نے فلسطین کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 30 ٹن دوائیں اور غذائی اشیاء پر مشتمل امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی راحت سے متعلق ایجنسی کے ذریعہ یہ امداد بھیجی گئی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں خارجی امور کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ ضروری ادویات، دانت کی بیماریوں میں لگنے والے مصنوعات، عام طبی مصنوعات اور زیادہ توانائی والے بسکٹ اِس کھیپ میں شامل ہیں۔
Site Admin | October 22, 2024 2:23 PM