September 22, 2024 9:50 PM

printer

بھارت نے امریکہ میں کواڈ رہنماؤں کی کانفرنس میں عالمی ترقی، امن اور سلامتی کیلئے اپنے نظریے کا اظہار کیا

بھارت نے، امریکہ کے شہر Delaware میں کواڈ رہنماؤں کی کانفرنس میں عالمی ترقی، امن اور سلامتی سے متعلق اپنے نظریے کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک آزاد، کھُلے اور سب کی شمولیت والے، نیز خوشحال بھارت-بحرالکاہل کے تئیں، کواڈ کے اپنے عزم کو اجاگر کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اِس گروپ سے صحت، ٹیکنالوجی اور آب وہوا کی تبدیلی کے میدان میں اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ضابطوں پر مبنی ایک بین الاقوامی نظم اور امن واستحکام کو مدد ملتی ہے۔
وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے اعلان کیا کہ بھارت 2025 میں کواڈ رہنماؤں کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے، امریکہ کے دورے کے پہلے دن وہ Delaware میں اعلیٰ سطح کی دوطرفہ ملاقاتوں اور کواڈ رہنماؤں کی کانفرنس میں زبردست مصروف رہے۔
وزیر اعظم مودی آج رات دیر گئے، جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراک کو فروغ دینے کے مقصد سے بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وہ نیویارک میں، بھارتی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد بھارتی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔
کَل جناب مودی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ”مستقبل کی سربراہ کانفرنس“ سے خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں ایک بہتر کَل کیلئے کثیر ملکی طریقہئ کار پر توجہ دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں