ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 2:22 PM | UNGA- INDIA REPLY PAK

printer

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے، جموں و کشمیر کا ذکر کئے جانے پر، اُس کی تنقید کی ہے۔ بھارت نے اِسے پاکستان کی بدترین منافقت قرار دیا ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جموں و کشمیر کے بارے میں ذکر کئے جانے پر جوابی نکتہ چینی کی ہے۔

بھارت نے اُن کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ملک، جس کا نظام فوج چلاتی ہو اور عالمی سطح پر جس کی شبیہہ دہشت گردی، نشیلی اشیاء کی تجارت اور بین ملکی جرائم کے مرتکب ملک کے طور پر ہو، اُس نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر حملہ کرنے کی جسارت کی ہے۔

UNGA میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار بھاوِکا منگلانند نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک لمبے عرصے سے اپنے پڑوسیوں کے خلاف، سرحد پار دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔

اُس نے بھارت کی پارلیمنٹ، بھارت کی اقتصادی راجدھانی ممبئی، مارکیٹ کے مقامات اور مقدس مقامات جانے والے راستوں پر حملے کئے ہیں۔ یہ فہرست طویل ہے۔ اگر ایسا کوئی ملک کسی بھی جگہ تشدد کے بارے میں کچھ بولتا ہے، تو یہ بدترین منافقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان، جموں و کشمیر کے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے دہشت گردی کا لگاتار استعمال کررہا ہے، جو بھارت کا ایک لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے۔ پاکستان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ بھارت کے خلاف سرحد پار کی دہشت گردی کے وہی نتائج برآمد ہوں گے، جو ہونے چاہئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ تمسخرانہ بات ہے کہ 1971 میں کی گئی نسل کشی اور یہاں تک کہ جو اب بھی اپنی اقلیتوں کو بے رحمانہ انداز میں ستاتی ہو، وہ عدم برداشت اور ڈر و خوف کی بات کرے۔ دنیا اب خود ہی دیکھ سکتی ہے، کہ اصل میں پاکستان کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں