بھارت نے اقوام متحدہ میں، کیوبا پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ایک حالیہ مباحثے کے دوران اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری اِسنیہا دوبے نے کیوبا کی معیشت اور وہاں کے عوام پر اِن پابندیوں کے برے اثرات کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر بھارت، اس اسمبلی کے ساتھ ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں، کرائی گئی ووٹنگ کے دوران 187 ملکوں نے قرار داد کی حمایت کی جبکہ صرف امریکہ اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی۔ محترمہ دوبے نے مزید کہا کہ ان پابندیوں سے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کی جانب کیوبا کی پیش رفت میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ بھارت کو امید ہے کہ یہ پابندیاں جلد سے جلد ہٹالی جائیں گی۔
Site Admin | October 31, 2024 3:04 PM