ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 26, 2024 9:42 PM

printer

بھارت نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے پاکستان کے ہتھکنڈوں کی سخت مذمت کی ہے

بھارت نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل UNSC کے مباحثے میں کشمیر کا معاملہ اٹھانے پر پاکستان کی سخت مذمت کی ہے۔ بھارت نے اِسے غلط معلومات پھیلانے کی پاکستان کے معمول کے ہتھکنڈوں پر مبنی نفرت انگیز اور شرانگیز حرکت قرار دیا ہے۔ ”بدلتے ہوئے ماحول میں خواتین کی جانب سے قیام امن“ کے موضوع پر UNSC کے مباحثے کے دوران، اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے Parvathaneni Harish نے پاکستان کے خلاف جواب دینے کا حق استعمال کرتے ہوئے سخت جواب دیا۔ انھوں نے اِس فورم میں جموں وکشمیر کے معاملے کو اٹھانے پر پاکستان کی کوشش کی مذمت کی۔ انھوں نے پاکستان پر ناموزوں طریقے سے سیاسی پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگایا۔جناب Harish نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے اور مکمل طور پر ناقابل قبول بھی ہے کہ ایک وفد غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی اپنی معمول کے ہتھکنڈوں پر مبنی شرپھیلانے میں ملوث ہوا ہے۔ اِس اہم سالانہ مباحثے میں اِس طرح کے سیاسی پروپیگنڈے میں ملوث ہونا قطعی طور پر غیرمناسب ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں