ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 26, 2024 3:05 PM

printer

بھارت نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کھلے سمندر میں بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے متعلق عالمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں

بھارت نے کَل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کھلے سمندر میں موجود پیڑ پودوں اور جانوروں کے تحفظ کیلئے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اِس سمجھوتے کو Biodiversity Beyond National Jurisdiction (BBNJ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اِس سمجھوتے پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دستخط کیے۔ اِس سمجھوتے کا مقصد سمندری زندگی کو محفوظ اور یقینی بنانا ہے۔ سمجھوتے کے تحت کسی ملک کی علاقائی آبی حد اور خصوصی اقتصادی منطقے کے اَندر جو 370 کلومیٹر تک ہوسکتا ہے۔ پیڑ پودوں اور جانوروں کا تحفظ کرنا ہے۔ سمجھوتے کو پچھلے سال عالمی سطح پر منظور کیا گیا تھا اور اِس میں کثافت اور مچھلیوں کے ضائع ہونے کی روک تھام پر زور دیا گیا تھا۔ کابینہ نے جولائی میں بھارت کے اِس سمجھوتے میں شامل ہونے کی منظوری دی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں