ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 10:16 PM

printer

بھارت نے آج Rio De Janeiro میں G-20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر پائیدار مستقبل کو تقویت دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے فروغ کی خاطر عالمی رہنماؤں کو یکجا کیا

بھارت نے آج Rio De Janeiro میں G-20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر پائیدار مستقبل کو تقویت دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے فروغ کی خاطر عالمی رہنماؤں کو یکجا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس موقع پر اٹلی کی اُن کی ہم منصب جیورجیا میلونی، ناروے کے اُن کے ہم منصب Jonas Gahr Store، پُرتگالی وزیر اعظم       Luis Montenegro، سنگاپور کے وزیر اعظم Lawrence Wong اور اسپین کے وزیر اعظم    Pedro Sanchez بھی شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ  اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس، عالمی بینک کے سربراہ اجئے بانگا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر Kristalina Georgieva، عالمی تجارتی تنظیم، WTO کے ڈائریکٹر جنرل Ngozi Okonjo-Iweala اور عالمی ادارہ صحت، WHO کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom Ghebreyesus بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی طاقت، مصنوعی ذہانت اور عالمی سطح پر لوگوں کی زندگی میں بدلاؤ لانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں ڈیٹا پر مبنی حکمرانی پر زور دیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں