آج 76واں یومِ جمہوریہ منایا گیا۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں کَرتویہ پَتھ پر یومِ جمہوریہ کا جشن منانے میں ملک کی قیادت کی۔
تقریبات کا آغاز، نیشنل وار میموریل پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، تقریب کے مہمانِ خصوصی انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto کے ہمراہ روایتی بگھی میں کَرتویہ پَتھ پہنچیں۔ قومی پرچم لہرائے جانے کے بعد، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ گایا گیا۔
ملک کے مختلف حصوں سے موسیقی کے الگ الگ ساز استعمال کرتے ہوئے، 300 کلچرل فنکاروں نے ”سارے جہاں سے اچھا“ کی دُھن بجائی۔
ایسا پہلی بار ہے کہ کرتویہ پتھ پر فوج کی تینوں شاخوں کی جھانکی بھی نکالی گئی، جس میں مل کر کارروائی کرنے اور تال میل کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔
ہریانہ کی جھانکی میں بھگود گیتا کو نمایاں کیا گیا جبکہ اترپردیش کی جھانکی نے مہاکنبھ 2025 کی عکاسی کی۔
کرتویہ پَتھ پر T-90 ٹینک بھیشم، ناگ میزائل، BMP دوئم Sarath، برہموس، Pinaka ملٹی لانچر راکٹ اور اَگنی بان ملٹی بیرل راکٹ لانچر کی نمائش کی گئی۔
اِس تقریب کا اختتام 47 ہوائی جہازوں کے فلائی پاسٹ سے ہوا۔ اِس میں رافیل، Su-30، Jaguar، C-130، Dornier-228 اور An-32 ہوائی جہازوں، نیز اَپاچے اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔
Site Admin | January 26, 2025 9:56 PM
بھارت نے آج اپنے 76ویں یومِ جمہوریہ کا جشن منایا، جس کے تحت قومی راجدھانی میں کرتویہ پتھ پر فوجی طاقت اور ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی
