بھارت نے آئندہ دس سال میں پوری دنیا کی دودھ کی کُل پیداوار کا ایک تہائی پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ دودھ کے قومی دن کے موقع پر آکاشوانی سے خصوصی بات کرتے ہوئے گجرات کوآپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن، جس کا مشہور نام Amul ہے، کے منیجنگ ڈائریکٹر Jayen Maheta نے بتایا کہ امول فیڈریشن اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایک بڑا رول ادا کرنے کا نشانہ رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوروپ میں، امریکہ کے بعد امول اپنی موجودگی ثابت کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
جناب مہتہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے اُس نظریے کی تعریف کی، جس میں آنیوالے سالوں میں دو لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں ڈیری کوآپریٹیو تیار کرنے کی بعد کہی گئی تھی۔x