ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 8, 2025 9:54 AM | India Solar Power

printer

بھارت نے، 100 گیگا واٹ شمسی بجلی کی صلاحیت نصب کر کے ایک تاریخی سنگِ میل طے کیا ہے۔

بھارت نے، 100 گیگا واٹ شمسی بجلی کی صلاحیت نصب کر کے ایک تاریخی سنگِ میل طے کیا ہے۔ اِس طرح قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں بھارت کی حیثیت ایک عالمی رہنماء کی بن گئی ہے۔

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کامیابی ایک مزید صاف ستھرے اور ماحول کے لیے سازگار مستقبل کے تئیں ملک کے عہد کا ایک ثبوت ہے۔ یہ کامیابی 2030 تک، غیر روایتی ایندھن پر مبنی، توانائی کی  500 گیگاواٹ صلاحیت کے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ مقصد وزیر اعظم نریندر مودی نے طے کیا تھا۔

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں بھارت کی توانائی کا سفر تاریخی نوعیت کا رہا ہے، جس سے تحریک حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی پینلز، شمسی پارکس اور چھتوں پر لگائے جانے والے شمسی پروجیکٹس جیسے اقدامات سے، انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نہ صرف خود کفیل ملک بن رہا ہے بلکہ وہ ماحول کے لیے سازگار توانائی کے میدان میں دنیا کو ایک نیا راستہ بھی دکھا رہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں