September 22, 2024 9:49 PM

printer

بھارت نے، ہنگری میں شطرنج اولمپیاڈ میں سونے کے دو تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے

بھارت نے ہنگری کے شہر Budapest میں جاری شطرنج اولمپیاڈ میں سونے کے 2 تمغے حاصل کرکے تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ مردوں اور خواتین کی دونوں ٹیموں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
اوپن سیکشن میں بھارت نے یہ خطاب اُس وقت حاصل کیا جب مقابلے کے آخری مرحلے ارجن Erigaisi نے سلووِنیا کی Jan Subelj کو شکست دی۔ ٹھیک اسی وقت دوسرے نمبر پر موجود چین نے اپنے مقابلے میں امریکہ کے خلاف اپنا اہم پوائنٹ گنوا دیا اور اِس طرح بھارت نے خطاب جیت لیا۔ اوپن زمرے کیلئے بھارتی ٹیم میں Gukesh D، Praggnanandhaa R، ارجن Erigaisi، Vidit Gujrathi، Pentala Harikrishna اور سریناتھ نارائنن شامل ہیں۔
اس سے پہلے بھارت نے اوپن سیکشن میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2022 اور 2014 میں کانسے کے تمغے حاصل کیا تھا۔
اس کے علاوہ خواتین سیکشن کے فائنل میں بھارتی خواتین ٹیم نے آذر بائیجان کو تین اعشاریہ پانچ، صفر اعشاریہ پانچ سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
خواتین ٹیم میں Harika Dronavalli، ویشالی رمیش بابو، دویا دیشمکھ، Vantika اگروال، تانیا سچدیو اور کپتان Abhijit Kunte شامل تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں