بھارت نے، کینیڈا کی اُس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کینیڈا کے معاملات میں، مبینہ مداخلت سے متعلق سرگرمیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے، اِن الزامات کو مسترد کیا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ کینیڈا بھارت کے اندرونی معاملات میں لگاتار مداخلت کر رہا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے مزید اشارہ دیا ہے کہ اِس مداخلت کی وجہ سے غیر قانونی ترکِ وطن اور منظم مجرمانہ سرگرمیوں کا ماحول بھی پیدا ہو گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے، بھارت کے بارے میں رپورٹ کے درپردہ اشاروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی ترکِ وطن کے موجب نظام کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔×