ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2024 9:54 AM

printer

بھارت نے، طوفان یاگی سے متاثرہ میانما، لاؤس اور ویتنام کو، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کیلئے آپریشن سَدبھاو شروع کیا ہے۔

بھارت نے طوفان ”یاگی“سے متاثرہ ملکوں میانما، لاؤس اور ویتنام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی غرض سے آپریشن سدبھاو شروع کیا ہے۔

بھارت نے طوفان کے اثرات سے نمٹنے میں میانما، لاؤس اور ویتنام کی مدد کے لیے انھیں فوری طور پر راحتی سامان بھیجا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارتی بحری جہاز INS سَتپورہ، سے میانما کو خشک راشن، کپڑے اور ادویات سمیت دس ٹن کی امداد روانہ کی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ بھی ویتنام کے لیے 35 ٹن کی امداد لے کر روانہ ہوا ہے اور لاؤس کو دس ٹن کا راحت کا سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔ اِن میں مچھر دانیاں، کمبل، پانی کو صاف کرنے کا سامان، جنریٹر سیٹ اور سلیپنگ بیگس شامل ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ بھارت ایسا پہلا ملک ہے جو متاثرہ ملکوں کو انسانی بنیاد پر امداد اور راحت فراہم کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں