بھارت نے، دیسی ساخت کا پہلا MRI مشین سیٹ تیار کیا ہے، جسے آزمائش کے لیے اکتوبر تک نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ایمس میں نصب کیا جائے گا۔ اس قدم کا مقصد علاج کو کفایتی بنانا اور درآمد شدہ میڈیکل آلات پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ فی الحال 80 سے 85 فیصد میڈیکل آلات درآمد کیے جاتے ہیں۔ سَودیسی طرز پر تیار کردہ MRI مشین سے بھارت کو میڈیکل ٹیکنالوجی میں خود کفیل بننے میں مدد ملے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایمس نئی دلّی کے ڈائریکٹر ایم سری نِواس نے کہا کہ یہ قدم، مختلف کمپنیوں اور اداروں کو ضروری تبدیلیاں کرنے میں مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک میں دنیا کے بہترین طبّی آلات دستیاب ہوں۔
Site Admin | March 26, 2025 10:05 AM | AIIMS Indigenouus MRI
بھارت نے، دیسی ساخت کا پہلا MRI مشین سیٹ تیار کیا ہے، جسے آزمائش کے لیے اکتوبر تک نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ایمس میں نصب کیا جائے گا۔
