ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 2, 2024 9:50 PM

printer

بھارت میں کوئلے کی پیداوار 8 کروڑ 46 لاکھ 30 ہزار ٹن تک پہنچ گئی

جون 2024 کیلئے، بھارت میں کوئلے کی پیداوار 8 کروڑ 46 لاکھ 30 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ یہ شرحِ نمو، پچھلے سال کی اِسی مدت کے مقابلے تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے سال کی یہ پیداوار سات کروڑ 39 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی۔کوئلے کی وزارت نے بتایا کہ جون 2024 میں کول انڈیا لمیٹیڈ CIL نے، عارضی طور پر بتائی گئی مقدار کے مطابق چھ کروڑ 31 لاکھ ٹن کوئلہ کی پیداوار کی، جو پچھلے سال کی اِسی مدت کے دوران پانچ کروڑ اُناسی لاکھ 60 ہزار ٹن مقدار کے مقابلے 8 اعشاریہ آٹھ سات فیصد زیادہ ہے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ جون 2024 میں جو کوئلہ، روانہ کیا گیا، اُس کی مقدار 8کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار ٹن رہی۔ یہ مقدار عارضی طور پر بتائی گئی ہے جو پچھلے سال کی اِسی مدت کے مقابلے دس اعشاریہ ایک پانچ فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے سال کی یہ مقدار سات کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ٹن تھی۔ جون 2024 کے دوران CIL نے، عارضی طور پر بتائی گئی مقدار کے مطابق چھ کروڑ 41 لاکھ ٹن کوئلہ روانہ کیا تھا۔ X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں