ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2024 2:48 PM

printer

بھارت میں سال 2023-24 کے دوران تیار کیے گئے دفاعی سازوسامان کی قدر اب تک کی سب سے زیادہ رہی ہے۔ راجناتھ

وزیراعظم نریندر مودی نے سال 2023-24 کے دوران تیار کیے گئے دفاعی سازوسامان کی قدر میں اب تک کی سب سے زیادہ ترقی پر ملک کی ستائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے اسے ایک حوصلہ افزا ترقی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس کارنامے میں تعاون دینے والے سبھی لوگوں کو مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اِس بات کی پوری طرح پابند ہے کہ صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور ملک کو دفاعی سازوسامان تیار کرنے کے ایک سرکردہ عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک مددگار ماحول پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اِس سے ملک کی سلامتی کا نظام مضبوط ہوگا اور بھارت ایک خودکفیل ملک بنے گا۔

بھارت میں سال 2023-24 کے دوران دفاعی سازوسامان کی قدر میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ قدر 2023-24 میں تقریباً ایک لاکھ 26 ہزار 887 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جو پچھلے مالی سال کے دوران تیار کیے گئے سازوسامان کی قدر سے 16 اعشاریہ 8 فیصد زیادہ ہے۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کے تحت ہرسال نئے سنگ میل طے ہورہے ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ 2023-24 میں تیار کیے گئے سازوسامان کی مجموعی قدر میں، تقریباً اُناسی اعشاریہ دو فیصد حصہ، دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی سرکاری شعبے کی کمپنیوں DPSUs اوردیگر سرکاری کمپنیوں PSUs، نیز بیس اعشاریہ آٹھ فیصد حصہ پرائیوٹ شعبے کا ہے۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ’آخرِ کار قدر‘ کی حیثیت سے دیکھا جائے تو DPSUs اورPSUs  اور پرائیوٹ شعبے کی کمپنیوں کی طرف سے، دفاعی سازوسامان تیار کرنے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جناب سنگھ نے دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی سرکاری کمپنیوں، دیگر سرکاری کمپنیوں اور پرائیوٹ شعبے کی کمپنیوں کو مبارکباد دی ہے کہ انہوں نے دفاعی سازوسامان کی تیاری میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت، بھارت کو عالمی سطح کے دفاعی سازوسامان تیار کرنے والے ایک سرکردہ مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے، مزید سازگار نظام تیار کرنے کی پابند ہے۔ وزارت نے کہا کہ پالیسی اصلاحات واقدامات اور کاروبار میں مزید آسانی پیدا کرنے، نیز سازوسامان ملک میں تیار کرنے کی کوششوں اور دفاعی سازوسامان کی برآمدات کو فروغ دینے سے، اِس ترقی میں بڑی مدد ملی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں