August 26, 2024 9:55 PM

printer

بھارت-سنگاپور وزارتی گول میز میں ڈیجیٹلائیزیشن اور مہارت کی فروغ سمیت شناخت شدہ چھ ستونوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جاسکے

بھارت-سنگاپور دوسری وزارتی گول میز کانفرنس آج سنگاپور میں منعقد ہوئی۔ دونوں فریقوں نے ISMR کے تحت شناخت شدہ چھ ستونوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ اِن میں ڈیجیٹلائیزیشن، مہارت کی فروغ، پائیداری، صحت دیکھ بھال اور ادویہ نیز ایڈوانس مینوفیکچرنگ اور کنیکٹی ویٹی شامل ہیں۔ مرکزی وزراء نرملا سیتا رمن، ڈاکٹر ایس جے شنکر، اشونی ویشنو اور پیوش گوئل نے میٹنگ میں شرکت کی۔ سنگاپور کے وفد کی قیادت سنگاپور کے نائب وزیر اعظم Gan Kim Yong نے کی۔ میٹنگ کے دوران، لیڈروں نے بھارت اور سنگاپور کے درمیان، ابھرتے ہوئے اور مستقبل کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر زور دیا۔
لیڈروں نے آسیان اور جی-ٹوینٹی ترقیات سمیت علاقائی اور عالمی تعاون کے ساتھ ساتھ، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ منانے کے منصوبوں پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ ISMR کے پہلے دور کے دوران، تبادلہئ خیال کا نتیجہ مفاہمت ناموں کی کامیاب تکمیل پر ہوا۔ اِن مفاہمت ناموں میں صحت دیکھ بھال، تعلیم، مہارت کی ترقی، ڈیجیٹل تعاون اور سیمی کنڈیکٹر، حیاتیاتی نظام کے تعاون کے مفاہمت نامے شامل ہیں۔اس سے قبل، بھارتی وزراء نے سنگاپور میں، سنگاپور کے صدر Tharman Shanmugaratnam اور سنگاپور کے وزیر اعظم Lawrence Wong سے ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں