بھارت اور سری لنکا کے درمیان، چھوٹے مسافر بحری جہاز کی خدمات کَل سے دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ یہ خدمات، بھارت کے شہر ناگاپٹنم اور سری لنکا کے شمالی صوبے کے، جافنا شہر کے قریب کَنکیسن تُرئی کے درمیان، اکتوبر 2023 کے اوائل میں شروع کی گئی تھیں۔
Sivagangai مسافر بحری جہاز کی خدمات، ایک پرائیویٹ کمپنی IndSri Ferry Services فراہم کرتی ہے۔ مسافروں کا استقبال، جافنا میں KS بندرگاہ پر بھارت کے قونصل جنرل نے کیا۔
مسافر بحری جہاز کی خدمات، دوبارہ شروع کیا جانا، بھارت اور سری لنکا کے درمیان بحری رابطے کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا ایک ثبوت ہے۔
بھارتی حکومت نے مسافروں کے لیے اِن خدمات کو مزید کم خرچ بنانے کے مقصد سے، ایک سال کی مدت کے لیے، ڈھائی کروڑ سے زیادہ سری لنکائی روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ناگا پٹنم بندرگاہ پر، اخراجات اور کام کاج پر آنے والی لاگت شامل ہے۔
اِسی طرح سری لنکا کی حکومت نے بھی مسافر جہازوں کے ذریعے سری لنکا سے آنے والے مسافروں پر لگنے والے ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اِن خدمات کو دوبارہ شروع کیے جانے سے بہتر رابطوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے، دونوں ملکوں کے عزم کا اظہار ہوتا ہے جیسا کہ جولائی 2023 میں، سری لنکا کے صدر کے، بھارت کے دورے میں مشترکہ طور پر قبول کی گئی اقتصادی شراکت داری کے لیے ایک دستاویز میں کہا گیا تھا۔
مستقبل کے منصوبے میں اِن اضافی راستوں اور خدمات کی نشاندہی کی جائے گی جن سے رابطوں اور اقتصادی اشتراک کو مزید توسیع ملے گی۔x