بھارت سرکار نے اقوام متحدہ میں ہندی کے استعمال کو وسعت دینے کی خاطر Hindi@UN پروجیکٹ کیلئے 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا تعاون کیا ہے۔ بھارت کے مستقل مشن کے ناظم الامور آر رویندر نے Ian Phillips کو چیک سونپا، جو اقوام متحدہ کے عالمی رابطوں سے متعلق نیوز اور میڈیا ڈویژن کے ڈائرکٹر ہیں۔
بھارت 2018 سے DGC کے ساتھ شراکت دار ہے، جس وقت ہندی زبان کو اقوام متحدہ میں زیادہ سے زیادہ فروغ دینے سے متعلق پروجیکٹ Hindi@UN کا آغاز ہوا تھا۔ یو این عالمی تنظیم سے متعلق معاملات پر ہر ہفتے ہندی نیوز بلیٹن تیار کرتا ہے۔×