بھارت دودھ کی پیداوار میں پہلے درجے پر ہے اور عالمی پیمانے پر دودھ کی 25 فیصد پیداوار بھارت میں ہوتی ہے۔ گزشتہ 9 سالوں سے ملک میں دودھ کی پیداوار تقریباً 6 فیصد ہی سالانہ شرح نمو کے ساتھ بڑھ رہی ہے، جبکہ عالمی پیمانے پر ملک کی پیداوار کی سالانہ شرح نمو 2 اعشاریہ ایک فیصد ہے۔ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر راجیو رنجن سنگھ نے بتایا کہ ملک میں دودھ کی خریداری کی قیمت اور فروخت کی قیمتوں کا تعین کوآپریٹیو اور نجی ڈیریوں کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو اُن کی دودھ کی لاگت اور اور مارکیٹ کے وسائل پر مبنی ہوتی ہے۔×
Site Admin | July 24, 2024 9:53 PM