وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ یہ بھارت کو امید ہے کہ بنگلہ دیش اپنے مفاد میں کچھ اقدامات کرے گا، تاکہ اُس ملک میں اقلیتیں محفوظ رہیں۔
لوک سبھا میں آج ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر بہت سے حملے، ایک تشویش کا معاملہ ہے اور بھارت نے بنگلہ دیش حکام کی توجہ اِس تشویش کی طرف مبذول کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ خارجہ سکریٹری نے حال ہی میں ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے پاس، بنگلہ دیش میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی ایک تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش میں نئی سرگرمیوں سے، ایک باہمی فائدے اور مستحکم تعلقات کی راہ ہموار ہوگی۔