وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بھارت ایک جدید، سبھی کی شمولیت والے اور ترقی پذیر معاشرے کی تشکیل کیلئے دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنے کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد بالکل منفرد ہے، کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک، جمہوری طریقے سے منفرد انداز سے ترقی کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ اس سفر کا منتر آگے بڑھنا ہے، جیسا کہ وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اور روایت دونوں محاذ پر آگے بڑھتے رہنا چاہیئے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ نوجوان یقینی طور پر اس کوشش کی رفتار کو تیز کرنے اور ہمارے اہداف کو حاصل کرنے کا ایک اہم عنصر ثابت ہوسکتے ہیں۔ x
Site Admin | January 8, 2025 10:02 PM