September 25, 2024 2:59 PM

printer

بھارت ایشیا پاور انڈیکس میں جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کا تیسرا سب سے طاقتور ملک بن گیا

بھارت، ایشیا پاور انڈیکس میں جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا میں تیسرا سب سے طاقتور ملک بن گیا ہے۔ 2024 کی  ایشیا پاور انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ کے بعد مضبوط اقتصادی نشو و نما کے سبب بھارت کی اقتصادی صلاحیت میں چار اعشاریہ دو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ بھارت نے وسائل کے سبھی دیگر اقدامات، خاص طور سے مستقبل کے وسائل میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، جہاں اس کے اسکور میں آٹھ اعشاریہ دو پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ ایشیا پاور انڈیکس میں بھارت کے سفارتی اثر و رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

2023 میں بھارت نے اپنی سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا اور ایشیا پاور انڈیکس میں شامل ملکوں کے ساتھ سب سے زیادہ تعداد میں حصہ لینے والا چھٹا ملک بن گیا۔ اس سے بھارت کو جاپان سے آگے نکلنے میں مدد ملی اور انڈیکس میں تیسری سب سے بڑی طاقت کے طور پر اس کی جغرافیائی سیاسی حیثیت میں اضافہ ہوا۔ ایشیا پاور انڈیکس میں صلاحیتوں کی بنیاد پر 27 ملکوں اور علاقوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی درجہ بندی کی کمپنی Goldman Sachs نے کہا ہے کہ بھارت 2030 تک دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔ نیویارک میں قائم عالمی درجہ بندی کی کمپنی کے مطابق مضبوط شرح ترقی اور سرمایہ کاری کے مثبت رجحانات کی بدولت بھارت کی آمدنی میں پچھلے کچھ سالوں کے دوران استحکام آیا ہے۔

اِس درمیان Moody’s کے تجزیے کے مطابق اِس اقتصادی سال 2025 کے دوران بھارتی معیشت سات اعشاریہ ایک فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔  S&P عالمی Ratings نے بھی اقتصادی سال 2024-25 کے لیے بھارت کی شرح نمو کے چھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں