August 23, 2024 2:40 PM | National Space Day

printer

بھارت اپنا پہلا قومی خلائی دن منا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ اسرو نے نہ صرف خلائی شعبے کو، بلکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی تعاون دیا ہے۔

        آج ملک بھر میں خلا سے متعلق پہلا قومی دن منایا جارہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO نے نہ صرف خلا کے سیکٹر میں بلکہ ملک کے سماجی، اقتصادی فروغ میں بھی اہم تعاون دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دلی میں خلا کے قومی دن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ خلا کی دریافت نے بنی نوع انساں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاہے، تخیل کو حقیقی شکل دی ہے اور کائنات کے رازوں کو آشکار کیا ہے۔

        خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے خلا کے سیکٹر کو آزاد بنانے کیلئے ماضی کی زنجیروں کو توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 سال سے خلا کا شعبہ منظرعام پر نہیں آرہا تھا، جس کے سبب مذکورہ سیکٹر وسائل اور علم سے محروم رہا۔

        ISRO کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا کہ اِس سال خلا کا قومی دن محکموں، وزارتوں، تعلیمی اداروں، سائنسی تنظیموں، NGOs، عام لوگوں کی شراکت داری کے ساتھ ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلا کے قومی دن کے تعلق سے لوگوں کے مابین نہایت جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔

        اس موقعے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے Robotics Challenge اور بھارتی Antariksh Hackathon کے فاتحین کو اعزازات سے بھی نوازا۔

        نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے خلاء کے پہلے قومی دن پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب دھنکھڑ نے کہا کہ یہ دن خلاء کے شعبے میں بھارت کے قابل تحسین سفر کی یاد تازہ کرتا ہے، جو خود کفالت کے جذبے سے سرشار ہے۔

         نائب صدر جمہوریہ نے خلائی سائنسدانوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

         وزیراعظم نریندر مودی نے خلاء کے پہلے قومی دن کے موقع پر ہر ایک کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ملک کے عوام خلاء کے شعبے میں ملک کی کامیابیوں کو فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

         انھوں نے کہا کہ یہ دن بھارت کے خلائی سائنسدانوں کے تعاون کی ستائش کرنے کا بھی دن ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں