ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 10:10 AM | PM GUYANA VISIT

printer

بھارت اور Guyana نے صحت، ہائیڈروکاربن، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 10 سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔

بھارت اور Guyana نے صحت، ہائیڈروکاربنس، زراعت اور متعلقہ شعبوں سمیت بہت سے سیکڑوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 10 سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان طبی مصنوعات، جن اوشدھی اسکیم، ثقافتی تبادلے کے پروگرام، Guyana میں UPI جیسے نظام کی تعیناتی کے شعبے میں تعاون کرنے اور پرسار بھارتی اور نیشنل کمیونیشن نیٹ ورک Guyanaکے درمیان نشریات کے شعبے میں تعاون اور اشتراک بڑھانے پر کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ اِس کے علاوہ Guyana کے نیشنل ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ اور گجرات کے راشٹریہ رکشا کے درمیان مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ان سمجھوتوں پر دستخط وزیراعظم نریندر مودی اور Guyanaکے صدر محمد عرفان علی کے درمیان کَل شام Georgetown میں بات چیت کے بعد کئے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر کَل Guyana پہنچے تھے۔

ایک مشترکہ بیان میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور Guyanaنے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اِس بات پر متفق ہیں کہ عالمی اداروں کی اصلاح وقت کی ضرورت ہے۔

اِس سے پہلے جناب مودی کو Georgetown میں اسٹیٹ ہاؤس میں باضابطہ طور پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی آج Guyana کی قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وہ مہاتما گاندھی کے مجسمے اور آریہ سماج کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ جناب مودی Saraswati Vidya Niketan School بھی جائیں گے۔ وہ Guyana اور Caribbean خطے کی ممتاز شخصیتوں اور کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم بھارت سے آنے والی یادگار کا دورہ کریں گے اور غیرمقیم بھارتیوں سے بات چیت کریں گے۔ Guyana میں غیرمقیم بھارتی 186 برس پہلے 1838 میں یہاں آئے تھے۔ آج آبادی کے تقریباً 40 فیصد بھارتی نژاد ہیں، جو بھارت اور Guyana کے درمیان ایک کلیدی رابطے کا کام کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں