September 3, 2024 9:57 PM

printer

بھارت اور کینیا نے آج نئی دلّی میں مشترکہ دفاعی تعاون کی کمیٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران، دفاعی تعاون کے وسیع دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا

بھارت اور کینیا نے آج نئی دلّی میں مشترکہ دفاعی تعاون کی کمیٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران، دفاعی تعاون کے وسیع دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ کینیا کے وفد نے قومی راجدھانی میں بھارتی دفاعی صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ یہ وفد پونے کا بھی دورہ کرے گا جہاں وہ دفاعی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرے گا تاکہ اُن کی صلاحیتوں سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔ کینیا کے ساتھ بھارت کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور قریبی رہے ہیں۔ دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے سے، جس پر جولائی 2016 میں دستخط کئے گئے تھے، باہمی مفاد کیلئے دفاع کے مختلف شعبے میں تعاون کرنے کا ایک قانونی دائرہئ کار فراہم ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں