ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 5, 2024 9:45 AM

printer

بھارت اور کویت نے وزرائے خارجہ کی سطح پر باہمی اشتراک وتعاون کیلئے مشترکہ کمیشن تشکیل دینے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل GCC کی کویت کی موجودہ صدارت کے تحت بھارت اور خلیجی تعاون کونسل کے درمیان قریبی اشتراک و تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحییٰ نے کَل دلّی  میں وزیراعظم نریندر مودی سے اُن کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے عوام کے مضبوط رشتوں جیسے شعبوں میں اشتراک و تعاون بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب مودی نے کویت میں مقیم 10 لاکھ بھارتی برادری کا خیال رکھنے کیلئے کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مغربی ایشیا کے حالات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد واپسی کیلئے تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں