October 15, 2024 9:39 AM | India Colombia Mou

printer

بھارت اور کولمبیا کے درمیان آج نئی دلی میں، Audiovisual Co-production سمجھوتے پر دستخط کئے جائیں گے۔

بھارت اور کولمبیا کے درمیان آج نئی دلی میں، Audiovisual Co-production سمجھوتے پر دستخط کئے جائیں گے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھارت کی جانب سے دستخط کریں گے، جبکہ کولمبیا کے نائب  وزیر خارجہ Jorge Enrique Rojas Rodriguez اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔

توقع ہے کہ یہ سمجھوتہ اخترائی، آرٹسٹک، تکنیکی، مالی اور Co-production کیلئے مارکیٹنگ وسائل میں دونوں ملکوں کے پروڈیوسرز کو فائدہ پہنچائے گا۔

اِس سمجھوتے سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت اور آرٹ کے تبادلوں کی راہ ہموار ہوگی اور یہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بہتر مفاہمت اور خیرسگالی بھی پیدا کرے گا، جسے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو تقویت ملے گی۔

بھارت نے 16 ملکوں کے ساتھ Co-production کے سمجھوتے کئے ہیں۔ کولمبیا ایسا 17واں ملک ہے جس کے ساتھ بھارت، Co-production سمجھوتے پر دستخط کررہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں