بھارت اور کولمبیا نے آج نئی دلّی میں آڈیو ویژول مشترکہ پروڈکشن کے سلسلے میں ایک مفاہت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل Murugan نے کولمبیا کے بیرون ملک امور کے نائب وزیر Jorge Rojas Rodriguez کے ساتھ اِس معاہدے پر دستخط کیے۔ ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ اس مفاہمت نامے سے بھارت اور کولمبیا کے فلم سازوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ ملے گا، مشترکہ پروڈکشنز میں اضافہ ہوگا اور ثقافتی تعلقات کو استحکام ملے گا۔
آج طے پائے مفاہمت نامے سے بھارت اور کولمبیا کے فلم ساز، فلمسازی کے مختلف پہلوؤں پر شراکت داری کی غرض سے ایک پلیٹ فارم کا استعمال کرسکیں گے۔ کولمبیا 17 واں ملک ہے، جس نے بھارت کے ساتھ آڈیو ویژول کو-پروڈکشن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے فلم سازوں کو اُن کے تخلیقی، فنکارانہ، تکنیکی اور مارکیٹنگ وسائل کیلئے شراکت کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان آرٹ اور ثقافت کے تبادلے کی راہ ہموار ہوگی اور خیر سگالی کا ایک ماحول قائم ہوسکے گا۔ اِس معاہدے سے بھارت کی Soft Power کو تشکیل دینے اور اِس کا مظاہرہ کرنے کا بھی ایک موقع ملے گا۔
Site Admin | October 15, 2024 9:53 PM