بھارت اور چین کے فوجیوں نے مشرقی لداخ خطے میں حقیقی لائن آف کنٹرول LAC پر گشت شروع کر دی ہے۔ بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق Demchok علاقے میں گشت دوبارہ شروع ہوگئی ہے، جو اپریل 2020 میں دونوں فوجوں کے درمیان ایک تنازعہ پھوٹ پڑنے کے بعد تقریباً ساڑھے چار سال سے رکی ہوئی تھی۔
پچھلے ماہ سفارتی اور فوجی سطح پر کئی مرتبہ مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں نے فوجوں کو پیچھے ہٹانے سے اتفاق کیا تھا۔ کل دیوالی کے موقع پر بھارت اور چین کے سپاہیوں نے مختلف مقامات پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کیں۔ اِن مقامات میں Chushul Moldo, Daulat Beg Oldi, Hot Spring, KK Pass اور Kongkla شامل ہیں۔ فوجوں کے پیچھے ہٹنے کا عمل پچھلے ماہ کی 22 تاریخ کو شروع ہوا تھا اور دونوں ہی فوجوں نے Depsang اور Demchok علاقوں میں اپنے عارضی خیمے ہٹانے اور وہاں بنی ہوئی دیگر عمارتوں کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ منصوبے کے مطابق بھارت اور چین نے حساس علاقوں میں گشت کرتے ہوئے پہلے ہی ایک دوسرے کو اطلاع دینے سے اتفاق کیا ہے۔
Site Admin | November 1, 2024 9:38 PM