ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 25, 2024 9:26 PM

printer

بھارت اور چین کی فوجیں مشرقی لداخ میں چار سال سے زیادہ تعطل کے بعد Depsang اور Demchok میں پیچھے ہٹنا شروع ہوگئی ہیں

بھارت اور چین کی افواج، لائن آف ایکچوئل کنٹرول LAC پر ساڑھے چار سال کے فوجی تعطل کے بعد، مشرقی لداخ کے Depsang اور Demchok خطوں سے واپس ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق سرحدی پیٹرولنگ اِس مہینے کے اختتام سے دوبارہ شروع ہوگی جو کہ خطے میں معمول کی صورتحال کو بحال کرنے کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔ حال ہی میں بھارت اور چین نے، مشرقی لداخ میں LAC پر پیٹرولنگ سے متعلق ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ فوجوں کی واپسی اور کشیدگی کے حل کی راہ ہموار کرسکتا ہے جس کا آغاز اپریل 2020 میں ہوا تھا۔ شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل ایم وی Suchindra کمار کے مطابق سفارتی اور فوجی تبادلہئ خیال نے زمینی صورتحال کو بحال کرنے کیلئے ایک وسیع اتفاق رائے فراہم کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں