ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 9:32 PM

printer

بھارت اور چین نے کیلاش مانسرور یاترا پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی خدمات بحال کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا ہے

بھارت اور چین نے آج دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا اور بھارت اور چین کے درمیان خارجہ سکریٹری، نائب وزراء کی میٹنگ کے دوران عوام پر مرکوز اقدامات کو مستحکم کرنے اور تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری اس میٹنگ کیلئے چین کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ طرفین نے 2025 میں موسم گرما میں کیلاش مانسرور یاترا پھر بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ موجودہ معاہدوں کے تحت اس کیلئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
طرفین نے عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے اور اِس میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر مناسب اقدامات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔انھوں نے اصولی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست فضائی خدمات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے متعلقہ تکنیکی حکام اِس سلسلے میں جلد سے جلد ملاقات کریں گے اور اِس کیلئے طریقہ کار پر بات چیت کریں گے۔ دونوں ملکوں نے اِس بات کو بھی تسلیم کیا کہ سال 2025 چونکہ بھارت اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کا 75واں سال ہے تو اِسے سفارتکاری کی کوششوں کو دوگنا کرنے اور باہمی اعتماد بحال کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں