ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 21, 2024 9:50 PM

printer

بھارت اور چین نے مشرقی لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر گشت کے انتظامات کے سلسلے میں اتفاق رائے قائم کیا ہے

بھارت اور چین نے مشرقی لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول، LAC کے آس پاس گشت کے انتظامات کے سلسلے میں ایک معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، خارجہ سکریٹری وِکرم مِسری نے بتایا کہ اِس معاہدے سے 2020 میں شروع ہوئی، کشیدگی سے عدم وابستگی اور حل کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر تبادلہ خیال کے نتیجے کے طور پر سرحدی علاقوں میں گشت کے انتظامات کے تعلق سے یہ معاہدہ سامنے آیا ہے۔ جناب مِسری نے مزید کہا کہ بھارت مختلف سطحوں پر چین کے ابتدائی مذاکرات کاروں کے ساتھ تبادلہئ خیال میں شامل رہا ہے۔
روس کی فوج میں جنگ لڑ رہے بھارتیوں کی واپسی کے معاملے پر خارجہ سکریٹری مِسری نے بتایا کہ تقریباً 85 بھارتی روس سے واپس آچکے ہیں اور 20 ابھی بھی وہیں ہیں۔ انہوں نے اطلاع دی کہ بھارتی سفارت خانے کے اہلکار روس کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع میں ابتدائی مذاکرات کاروں کے قریبی رابطے میں ہیں تاکہ بھارتی فوجیوں کی جلد رہائی ممکن ہوسکے۔ جناب مسری نے بتایا کہ اِس معاملے پر اعلیٰ ترین سطح پر بات کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں