بھارت اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن LAC پر ساڑھے چار سال سے جاری فوجی تعطل کے بعد مشرقی لداخ کے Depsang اور Demchowk علاقوں میں فوج ہٹانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق خطے میں نارمل حالات کی بحالی کے تئیں نمایاں اقدام کے طور پر مقامی کمانڈر سطح کی بات چیت جاری رہے گی اور سرحد پر گشت کا عمل جلد ہی دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق توثیق کا عمل جاری ہے اور دونوں ملکوں کے گراؤنڈ کمانڈروں کے درمیان گشت سے متعلق طریقہئ کار پر فیصلہ لیا جائے گا۔
حال ہی میں بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر گشت سے متعلق انتظامات پر ایک سمجھوتہ طے پایا ہے۔ فوجیں ہٹانے کا عمل اس ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوا اور دونوں ملکوں کی فوج کے ذریعے Demchwok اور Despang علاقوں سے عارضی خیمے ہٹانے کے عمل کے ساتھ ہی اس ماہ کی 22 تایخ سے فوجیں ہٹائے جانے کی کارروائی شروع ہوئی۔ روس، Kazan میں 16ویں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جِنگ پنگ کے درمیان ایک علیحدہ میٹنگ میں اس بات سے اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی معاملے کے ایک منصفانہ، موزوں اور باہمی طور پر قابل قبول حل کی نشاندہی اور ان علاقوں میں امن و سکون سے متعلق بندوبست کا جائزہ لینے کیلئے اس معاملے کیلئے مقرر کردہ خصوصی نمائندے سمجھوتے کے مطابق جلد ہی ایک میٹنگ کریں گے۔
بھارت اور چین نے حساس زون میں گشت کا عمل شروع کئے جانے سے پہلے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ متعلقہx فریقین کل دیوالی کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کریں گے۔ x